Menu Close

مسیح کس کے لئے مؤا؟ / For Whom Did Christ Die?

      

مصنف: ڈاکٹر جان اوون

ترجمہ کار: ارسلان الحق

خدا باپ نے اپنا غضب نازل کیا اور خدا کے بیٹے نے سزا برداشت کی، یا تو؛

تمام انسانوں کے تمام گناہوں کے لئے

بعض انسانوں کے تمام گناہوں کے لئے

تمام انسانوں کے کچھ گناہوں کے لئے

اس صورت میں کہا جا سکتا ہے کہ؛

اگر تیسری بات سچ ہے تو سب انسانوں کے کچھ گناہ ایسے ہیں جن کا حساب دینا باقی ہے اور یوں کوئی بھی نجات یافتہ نہیں۔

اگر دوسری بات سچ ہے تو مسیح نے دنیا بھر میں تمام برگزیدوں (چنیدہ لوگوں) کی جگہ اُن کے تمام گناہوں کے لئے سزا برداشت کی اور یہی سچائی ہے۔

لیکن اگر پہلی بات درست ہے تو پھر سب انسان اپنے گناہوں کی سزا سے آزاد کیوں نہیں ہیں؟

آپ جواب دیں گے، اُن کی بے اعتقادی کی وجہ سے۔

میں پوچھتا ہوں، کیا یہ بے اعتقادی گناہ ہے یا نہیں؟ اگر یہ گناہ ہے تو مسیح نے یا تو اس گناہ کی سزا بھی برداشت کی ہے یا نہیں کی۔ اگرمسیح نے اس گناہ کی سزا بھی برداشت کی ہےتو پھر یہ گناہ بھی باقی گناہوں کی طرح معاف ہو جانا چاہیےاور نجات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔اگرمسیح نے اس گناہ کی سزا بھی برداشت نہیں کی تو وہ اُن کے تمام گناہوں کے لئے نہیں مؤا۔

اردو زبان میں ترجمہ شدہ مضامین اور کتابیں پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Show Buttons
Hide Buttons