روح القدس کا کام
مصنفین: ڈیوڈ جے اینگلزما اور ہرمن ہینکو
ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق
ضمیمہ؛ برٹش ریفارمڈ فیلوشپ کے بارے میں
برٹش ریفارمڈ فیلوشپ (بی آر ایف) کی بنیاد 1990ء میں ایسے ریفارمڈ مسیحیوں نے رکھی جو جزائر برطانیہ میں تاریخی اصلاحی (ریفارمڈ) ایمان کی حفاظت اور اس کے دفاع کا عزم رکھتے تھے۔ بی آر ایف کا بنیادی عقیدہ ہے کہ بائبل مقدس خدا کا الہامی، لاخطا اور لاریب کلام ہے اور اِس کی تعلیمات کا خلاصہ تاریخی اصلاحی اقرارالایمان بالخصوص مشترکہ اقرارِ ایمان کے تین مظاہر اور معیارات ویسٹ منسٹر میں منظم طور پر کیا گیا ہے۔
بی آر ایف سال میں چار مرتبہ یا حسبِ امکان ایک بائبلی اور الہٰیاتی رسالہ شائع کرتی ہے جس کا نام برٹش ریفارمڈ جرنل (بی آر جے) ہے۔ 2010ء سے اس کی رکنیت کی اشتراکی رقم چار شماروں کے لیے 10 پاؤنڈ (برطانیہ، یورپ اور دیگر ممالک کے لیے) اور شمالی امریکہ کے صارفین کے لیے 20 امریکی ڈالر ہے۔
بی آر ایف کی رکنیت بھی اِسی اشتراکی رقم پر دستیاب ہے اور اس میں بی آر جے کے چار شمارے شامل ہوتے ہیں۔ یہ رکنیت اُن اصلاحی (ریفارمڈ) مسیحیوں کے لیے ہے جو جزائر برطانیہ اور یورپ میں رہتے ہیں اور تنظیم کے بنیادی عقائد سے متفق ہوں۔ تنظیم نئے اراکین اور نئے صارفین کا خیر مقدم کرتی ہے۔
بی آر ایف ہر دو سال بعد گرمیوں میں ایک ہفتے کی خاندانی کانفرنس منعقد کرتی ہے۔ یہ کانفرنسیں جزائر برطانیہ کے مختلف مقامات پر ہوتی ہیں اور عام طور پر اگست کے شروع میں منعقد کی جاتی ہیں۔ پیشتر منعقدہ کانفرنسیں درج ذیل موضوعات پر مبنی تھیں؛ ان میں شادی اور خاندان، فضل کا عہد، خدا کا حاکمانہ فضل، کلیسیا، آخرت کے بارے میں تعلیمات، خدا کی بادشاہی، نجات کی کامل تسلی، خدا کے عہد پر قائم رہنا، کالوینیت کے پانچ نکات اور روح القدس کا کام شامل ہیں۔ کیا آپ بھی چاہیں گے کہ آپ خدا کے کلام پر مرکوز ایک پرسکون اور فائدہ ہفتہ گزارنے کے لیے ہمارے ساتھ اس رفاقت میں شریک ہوں؟
برٹش ریفارمڈ فیلوشپ کی ویب سائٹ (یہاں کلک کریں) پر بی آر جے میں شائع شدہ مضامین، کانفرنسوں کی تفصیل، مفت آڈیوز، رابطے کی معلومات اور دیگر مفید مواد موجود ہے۔ آپ کسی بھی وقت ہماری ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔
اردو زبان میں ترجمہ شدہ مضامین اور کتابیں پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

