Menu Close

تعارف: مسیحی زندگی از جان کالون / The Christian Life: Introduction

       

مسیحی زِندگی

مصنف: جان کالون

ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق

تعارف

مندرجہ ذیل ابواب مسیحی کی زندگی کے بارے میں ہیں اور انہیں دو اہم حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

سب سے پہلے، یہ ایک عام تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی شخص حقیقی معنوں میں مسیحی نہیں ہو سکتا اگر وہ راست بازی کے لیے دِل میں کوئی خاص محبت نہ رکھتا ہو (باب 1)۔ دوسری بات، ہر انسان کو اپنی زندگی کس معیار کے مطابق گزارنی چاہیے. اگرچہ یہ موضوع صرف باب 2 میں بیان کیا گیا ہے، لیکن اگلے تین ابواب بھی اس کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ باب 2 یہ بیان کرتا ہے کہ مسیحی پر دو ذمہ داریاں ہیں: اپنی مرضی کو ترک کرنا اور خود کو مکمل طور پر خدا کی خدمت کے لیے وقف کرنا۔ چونکہ یہ عمل انتہائی سخت ہے اس لیے اس کے لیے سب سے زیادہ صبر درکار ہے۔ نتیجتاً، باب3 صلیب کے فائدے پر روشنی ڈالتا ہے اور باب 4 آئندہ زندگی پر غور و فکر کی دعوت دیتا ہے۔ آخر میں، باب 5 واضح کرتا ہے کہ ہم کس طرح اس زندگی اور اس کی آسائشوں کا استعمال کریں بغیر ان کا غلط استعمال کیے جو مسیحی زندگی گزارنے کے مقصد کے حصول میں نہایت مددگار ہے۔

اردو زبان میں ترجمہ شدہ مضامین اور کتابیں پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Show Buttons
Hide Buttons